(24 نیوز) سعودی عرب کی جانب سے یمن کو8 کروڑ ڈالرکی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے اعلان کے مطابق یمن کو اپنے 70 بجلی گھروں کو چلانے کے لیے 8.12 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق یمنی وزارت توانائی و بجلی، یمنی آئل کمپنی اور سعودی ترقیاتی و تعمیراتی پروگرام برائے یمن کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
مذکورہ معاہدے کا مقصد یمن کے مختلف صوبوں میں بجلی پیدا کرنے والے 70 سے زائد پاور اسٹیشنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور مالی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ معاہدے کے تحت کل 33.9 کروڑ لیٹر ڈیزل اور مازوت فراہم کیا جائے گا، جس کی کل مالیت 8.12 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔
مزید پڑھیں:طیارہ 35 مسافروں کو ایئر پورٹ پر بھول کر اڑان بھر گیا


