یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

FB IMG 1770108520868


اسلام آباد: اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈاکٹر خالد العنانی نے اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور یونیسکو کے مابین تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تعلیم کی ترویج، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سائنسی تحقیق کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر یونیسکو کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی اور تعلیم اور ثقافت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل یونیسکو نے پاکستان کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے مواقع کو بڑھانے پر زور دیا۔

fb img 17701085148021428935025376665107
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات 3

متعلقہ پوسٹ