( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعدفیس بُک اور انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کم عمرصارفین کے اکاؤنٹس فوری ختم کیے جائیں،اس اقدام کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔
آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
دوسری جانب میڈرڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیوں کی تجویز کے بعد ایلون مسک نے سپین کے وزیر اعظم کو ظالم قرار دے دیاہے،ایلون مسک نے سوشلسٹ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں متعارف کروانے پر ”ظالم اور عوام کا غدار”قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: امام بارگاہ میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی، شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ
ایلون مسک کے تبصرے ہسپانوی وزیر اعظم کے اس اعلان کے جواب میں سامنے آئے ہیں کہ میڈرڈ ملک کے سوشل میڈیا قوانین میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائے گا،مسک نے ہسپانوی وزیر اعظم کی ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا ’’ڈرٹی سانچیز اسپین کے لوگوں کے لئے ایک ظالم اور غدار ہے۔‘‘


