گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی

news 1770571445 7701



news 1770571445 7701

( ویب ڈیسک )گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں 26 سالہ نوجوان نے گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ نوجوان باڈی بلڈر ہے  جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس کے مطابق نوجوان 3 برس سے خاتون کے ساتھ تعلق میں تھا، جب خاتون نے اسے آگاہ کیا کہ اس کی کسی اور کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

نوجوان نے گھر میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا جہاں گھر کا دروازہ توڑ کر اس کی لاش نکالی گئی۔

 پولیس کے مطابق کمرے سے ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے، اور واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  :  خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق,2 زخمی





Source link

متعلقہ پوسٹ