کیک ناقص کیوں دیا؟ شہری نے بیکری کو لیگل نوٹس بھیج دیا
نوٹس کے مطابق کیک پر بیٹی کی تاریخ پیدائش اور اہم تفصیلات درج نہیں تھیں
لاہور کے ایک شہری نے بیٹی کی پہلی سالگرہ کے لیے خریدے گئے ناقص کیک پر بیکری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
شہری نے وکیل فرحت منظور چانڈیو کے توسط سے نوٹس بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ کیک تاخیر سے ملا اور ناقص نکلا۔
نوٹس کے مطابق کیک پر بیٹی کی تاریخ پیدائش اور اہم تفصیلات درج نہیں تھیں، جس کی وجہ سے انہیں مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: بول نیوز روم میں پاکستانی موقف کی فتح کا جشن ، کیک کاٹاگیا،پرجوش نعرے
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ کچن اصل رقم واپس کرے، ہرجانہ ادا کرے اور تحریری معذرت پیش کرے۔
مزید کہا گیا ہے کہ سات دن میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں شہری صارف عدالت سے قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

