اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو قبلہ اول سے بے دخل کر دیا

news 1771439385 3426



news 1771439385 3426

(24 نیوز)قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو قبلہ اوّل سے بےدخل کر دیا، مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصٰی کے قاضی اور خطیب کو ستمبر 2025 سے جبری بے دخل کیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی میں نماز تراویح کے امام کو فلسطینی شہریت رکھنے پر مسجد اقصٰی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

دریں اثنا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے نئے چیف نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصٰی میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کے اوقات بڑھا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی آبادکاروں کو رمضان کے دنوں میں 5 گھنٹے کے لیے مسجد اقصٰی کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں:عاصم افتخار





Source link

متعلقہ پوسٹ