لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو غیر قانونی سمز روکنے کیلئے قواعد بنانے کا حکم

58b8bf893db93c6b75c561f678796502 L


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی موبائل سمز کی روک تھام کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

غیر قانونی سمز فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم محمد عثمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈی جی پی ٹی اے اور ڈائریکٹر لیگل سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل خادم حسین نے دلائل دیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے اور ضمانت اس کا قانونی حق ہے، لہٰذا بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے اور ایسی صورتحال میں غیر قانونی سمز کا استعمال سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ عدالت میں غیر قانونی سمز کی روک تھام سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

عدالت نے پی ٹی اے کو مؤثر اقدامات اور واضح رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ