تاریخی لمحہ: پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرلیا

IMG 20260306 WA2767


قاہرہ / اسلام آباد، 6 مارچ 2026 — پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال کے طویل انتظار کا خاتمہ کرتے ہوئے مصر میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل مقابلہ آخری لمحات تک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ میچ ختم ہونے میں صرف 4 منٹ باقی تھے کہ جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو پاکستان کے گول کیپر علی رضا نے شاندار انداز میں روک لیا اور پاکستان کو یادگار فتح دلا دی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2018ء کے بعد کسی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔ 2023ء میں بھارت میں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر کھیلا گیا، جو قومی ہاکی کی تاریخ کا شرمناک باب تھا۔ آج کی اس فتح نے وہ داغ دھو دیا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء 14 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا یہ کوالیفیکیشن نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ کروڑوں ہاکی شائقین کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

متعلقہ پوسٹ