راولپنڈی: ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

umer 2026 03 13t154547 3791773398753 0



راولپنڈی:

ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق حسنین علی  ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔

متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اسکے والدین لاہور میں مقیم ہیں، پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ