(ویب ڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس اراغچی نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں اور صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔
العرابی الجدید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس اراغچی نے کہا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای ’صحتمند ہیں‘ اور ’صورت حال پر مکمل طور پر قابو رکھتے ہیں۔‘
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجبتیٰ خامنہ ای 8 مارچ کو اپنے تقرر کے بعد اب تک منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں۔ ان کا پہلا خطاب 12 مارچ کو سرکاری ٹی وی کے ایک میزبان نے پڑھ کر سنایا تھا۔
عباس اراغچی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران ’جنگ کے خاتمے کے لیے ہر منصفانہ علاقائی کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے۔‘
ایران کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ’امریکی جہازوں اور امریکی اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے۔‘
ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ’ابھی تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی خاص کوشش ہمارے سامنے نہیں ہے۔‘


