مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر سمیت متعدد ممالک میں جمعہ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں جمعہ کی صبح مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہ دیے جانے کے باعث فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑک پر ہی نماز ادا کی۔
رواں سال عید الفطر ایک ایسے وقت منائی جا رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ماحول ہے، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کا کارروائیاں بھی جاری ہے جن میں وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت کئی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عید کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں پر بالخصوص موجودہ علاقائی چیلنجز کے تناظر میں زور دیا۔
شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرحدوں پر تعینات سعودی فوجی اہلکاروں، شہریوں، مملکت میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی، اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
سعودی عرب کے علاوہ جن دیگر ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے ان میں لبنان، عراق، آسٹریلیا شامل ہیں۔
ان کے علاوہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور ایران سمیت دیگر متعدد ممالک میں عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

