آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار
وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے ترجمان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
بیان کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی کارروائی پر عارضی تعطل ختم ہوجائے گا، خلاف ورزی پر دہشت گرد کارروائیوں، سرحدپار سے حملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

