ایئر انڈیا کی پرواز 8 گھنٹے بعد واپس غلط طیارہ استعمال ہونے کا انکشاف

news 1774023912 5096



news 1774023912 5096

(24 نیوز )غلط طیارہ استعمال ہونے کے انکشاف پر ایئر انڈیا کی پرواز 8 گھنٹے بعد واپس لوٹ گئی، ایئرلائن کی جانب سے غلط طیارہ استعمال کیا گیا تھا جسے کینیڈا جانے کی اجازت حاصل نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق پرواز اے آئی 185 مقررہ وقت پر دہلی سے روانہ ہوئی اور تقریباً 4 گھنٹے سفر کے بعد چین کی فضائی حدود میں پہنچنے پر ایئرلائن کو معلوم ہوا کہ استعمال کیا گیا طیارہ کینیڈا کے لیے منظور شدہ نہیں،اس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

طیارہ مجموعی طور پر تقریباً 8 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد بحفاظت دہلی واپس اترا، جہاں تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ایئر انڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حفاظتی اور آپریشنل اصولوں کے تحت کیا گیا، جبکہ مسافروں کو درپیش تکلیف پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایئرلائن نے مسافروں کے لیے ہوٹل اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا اور اگلے دن انہیں دوبارہ روانہ کرنے کے اقدامات کیے۔ ماہرین کے مطابق اس واقعے سے ایئر انڈیا کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ  ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں چل بسے





Source link

متعلقہ پوسٹ