نیپال میں نئی سیاسی تاریخ رقم، وزارت عظمیٰ کا قلمدان ریپر گلوکار نے سنبھال لیا

Rapper Singer.webp


نیپال میں نئی سیاسی تاریخ رقم، وزارت عظمیٰ کا قلمدان ریپر گلوکار نے سنبھال لیا

ریپر گلوکار نے بطور آزاد امیدوار کٹھمنڈو کے میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں

نیپال میں ایک غیر معمولی سیاسی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں سابق ریپر اور نوجوان رہنما بالیندر شاہ نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے، جو ملک کی حالیہ تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

بالیندر شاہ کی یہ کامیابی اس عام انتخابات کے بعد سامنے آئی ہے جو گزشتہ سال نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد منعقد ہوئے تھے۔

ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ بدعنوانی، اقربا پروری اور روایتی اشرافیہ کے خلاف ان کا واضح مؤقف ہے، جس نے نوجوان ووٹرز کو خاص طور پر متاثر کیا۔

AFP via Getty Images Balendra Shah walking through a door, swarmed by the media and surrounded by other men in suits

وزیرِاعظم بننے سے قبل شاہ نے ایک نیا ریپ گانا بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے نیپال کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی، اور یہ گانا چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا۔

وہ ماضی میں بھی اپنے ریپ کے ذریعے سماجی مسائل اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

شاہ نے بطور آزاد امیدوار کٹھمنڈو کے میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، جہاں ان کے اقدامات میں شہر کی بہتری، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں اور کرپشن کے خلاف سخت رویہ شامل تھا۔

تاہم ان کی کچھ پالیسیوں، خصوصاً غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مہم، پر تنقید بھی سامنے آئی۔

ماہرین کے مطابق ایک ریپر سے ملک کے وزیرِاعظم تک کا یہ سفر نیپال کی سیاست میں ایک نئی سوچ اور تبدیلی کی علامت ہے، جبکہ ان کی قیادت کو عوامی توقعات اور چیلنجز دونوں کا سامنا ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ