پی ایس ایل 11؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی شکست دے دی
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے تھے۔
لاہور: پی ایس ایل 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا بارہواں میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کیے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کو باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 14.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
Sameer Minhas bags Player Of The Match for his outstanding 70 off 36 balls ⭐#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/dfiySZpsJd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 4, 2026
اسلام آباد کی جانب سے سمیر منہاس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ حیدر علی 26 اور مارک چیپ مین نے 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
Sameer Minhas bags Player Of The Match for his outstanding 70 off 36 balls ⭐#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvIU pic.twitter.com/dfiySZpsJd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 4, 2026
اس سے قبل راولپنڈیز کی اننگز میں کامران غلام 50 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ڈیان فورسٹر نے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عبداللہ فضل 23 اور ڈیرل مچل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد کی جانب سے سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور رچرڈ گلیسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ عماد وسیم کے حصے میں آئی۔۔

