(24 نیوز)عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتا، جنگ کے خلاف کھل کر بولتا رہوں گا۔
مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ وہ کسی بحث میں پڑنا نہیں چاہتے، جنگ کے خلاف کھل کر بولتے رہیں گے، تنقید کے باوجود جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ تکلیف میں ہیں ، بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے امن، مکالمے اور ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سےلیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر اغوا، تلاش جاری


