انقرہ — ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کی بدولت خطے میں جنگ رکنا ممکن ہوئی۔ انہوں نے یہ بات ایک اہم خطاب کے دوران کہی۔
اردوان نے کہا کہ ہم خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھیں گے اور کسی بھی ملک کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی کو محض ایک وقفے کے طور پر نہیں بلکہ امن کے ایک حقیقی موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
ترک صدر نے شہباز شریف کی قیادت اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس نازک موقع پر ایک ذمہ دار اور متحرک ملک کا کردار ادا کیا۔
اردوان نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کریں۔

