برطانوی و امریکی خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ


عالمی توانائی منڈیوں میں ہلچل، سرمایہ کار پریشان
عالمی تیل منڈی میں زبردست اتھل پتھل کے باعث برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 121 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی، جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی دوران امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 108 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں کمی، جغرافیائی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی طلب نے مل کر قیمتوں کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو پٹرول اور توانائی کی قیمتیں عام صارفین پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ