"جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن ڈرتے بھی نہیں” — ایران کے چیف جسٹس کا دو ٹوک اعلان

IMG 20260501 WA2380


تہران: ایران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی اجئی نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم وہ اس سے خوفزدہ بھی نہیں، اور اگر ملکی عزت و وقار کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ایرانی قوم اپنے دفاع میں ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے کبھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی اور سفارت کاری کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے، تاہم یہ سفارت کاری منطق اور عقل پر مبنی ہوگی، نہ کہ جبر اور دباؤ پر۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو دشمن جارحیت اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا، وہ مذاکرات کی میز پر بھی اپنے مطالبات مسلط کرنے کا حق نہیں رکھتا۔ ایران کسی بھی قسم کا جبر قبول نہیں کرے گا، یہ ہماری قوم کا پختہ اور حتمی مؤقف ہے۔
چیف جسٹس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے مابین جاری جوہری مذاکرات نازک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ