اسلام آباد — انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے تک اہم دفتری امور، عوامی مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ پولیسنگ کے جائزے میں مصروفِ عمل رہے۔


اس دوران انہوں نے اے آئی جی انوسٹی گیشن / کمپلینٹس سید عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ اہم اجلاس کیا جس میں زیرِ تفتیش مقدمات، قانونی امور، شہری شکایات کے ازالے اور انصاف کی بروقت فراہمی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے تاکید کی کہ:
عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے
زیرِ التوا مقدمات میرٹ پر جلد یکسو کیے جائیں
تفتیش کے دوران تمام قانونی تقاضے یقینی بنائے جائیں
آئی جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس قانون کی حکمرانی، شفافیت اور بہترین عوامی خدمت کے اصولوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہے گی۔

