آئی جی پنجاب کا خصوصی بچوں کے علاج کے لیے 88.9 ملین روپے جاری

IMG 20260514 WA1552 1


لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رواں سال 88.9 ملین روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 721 بچوں کو سیریبرل پالسی کے علاج کے لیے 20 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے 64.2 ملین روپے فراہم کیے گئے۔ تھیلیسیمیا میں مبتلا 171 بچوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے 15.3 ملین روپے جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ 38 بچوں کو مختلف سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے 6.2 ملین روپے، کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 6 بچوں کو 10.6 لاکھ روپے، دل اور گردے کے امراض میں مبتلا 5 بچوں کو 11.9 لاکھ روپے اور سماعت سے محروم 13 بچوں کو 8.72 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بتایا کہ مختلف نامور ہسپتالوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MOUs) کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو رعایتی نرخوں پر علاج کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کے لیے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ