پنجاب میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن: پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

IMG 20260529 WA0880


لاہور — پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن میں پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
ستھرا پنجاب کے مطابق عید کے پہلے دو دنوں میں پنجاب بھر سے ایک لاکھ دس ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور قربانی کی باقیات ٹھکانے لگائی گئیں، جن میں صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن شامل ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ایک لاکھ 84 ہزار ورکرز میدان میں موجود ہیں اور آلائشیں اٹھانے کے بعد گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ