امریکا نے خلیج عمان میں ناکابندی کی خلاف ورزی پر بحری جہاز کو میزائل سے ناکارہ بنادیا


خلیج عمان — امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے خلیج عمان میں ایران کے خلاف نافذ ناکابندی کی خلاف ورزی پر گیمبیا کے پرچم بردار ایک بحری جہاز کو ہیل فائر میزائل سے نشانہ بناکر ناکارہ کردیا۔
امریکی فوج کے مطابق جہاز ایرانی بندرگاہ کی جانب روانہ تھا، جسے 20 سے زائد مرتبہ خبردار کیا گیا، تاہم عملے نے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا، جس سے جہاز مکمل طور پر حرکت کرنے سے قاصر ہوگیا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اب تک 5 تجارتی بحری جہاز غیر فعال کیے جاچکے ہیں اور 116 جہازوں کا رخ موڑا جاچکا ہے تاکہ ایران پر عائد ناکابندی کو مؤثر بنایا جاسکے۔

متعلقہ پوسٹ