یو اے ای: سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 3500 پاکستانی ملک بدر


اسلام آباد / دبئی — پاکستان کی قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران-امریکا کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً ساڑھے تین ہزار پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق بے دخل کیے جانے والے افراد کی جائیداد اور اثاثے ان کے ورثا کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ جن متاثرہ خاندانوں کو جائیداد کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ درپیش ہو، وہ وزارتِ خارجہ سے رابطہ کریں — مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے، حکومت یا دوست ممالک کے خلاف مواد شیئر کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی پوسٹس پر سخت قانونی کارروائی کا اطلاق ہوتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ