اسلام آباد: شاہین چوک پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش، فائرنگ سے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن جاں بحق

IMG 20260705 WA1077


اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود شاہین چوک کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستان ایئر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر گروپ کیپٹن عاصم طارق نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی۔ اسی دوران مسلح ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ