کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن اسٹریٹ 15 ایاز مسجد کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او ڈیفنس اشرف جوگی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ذیشان منظور مسیح کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ، موبائل فون اور پرس ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
Source link

