آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ انتخاب کیلئے دو نام سامنے آگئے

pmlnajk1785182969 0



آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے 3 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں، جن میں اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 24 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی، جس کے بعد نئے وزیراعظم کے لیے مشاورت جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر اور سیکریٹری جنرل چوہدری طارق فاروق قائد ایوان کے لیے فیورٹ کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے دونوں رہنماؤں کے بارےمیں سوچ و بچار کے بعد نئے وزیراعظم کا نام سامنے لایا جائے گا۔

نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے فلیٹ میں سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہیلی کاپٹر دیں تاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر آسانی سے دور دراز حلقوں میں جا سکیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آزاد جموں کشمیر کی حکومت سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ