عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط

news 1786947450 6820



news 1786947450 6820

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔

نئے نظام کے تحت ایک سال کے لیے کارآمد متعدد بار داخلے کا ویزا رکھنے والے زائرین ہر بار اپنی مرضی سے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے، بلکہ ہر نئے عمرہ سفر سے پہلے سروس پیکیج حاصل کرنا اور عمرہ پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب نے جولائی میں ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا تھا، جو جاری ہونے کی تاریخ سے 365 دن تک کارآمد رہتا ہے،اس ویزے کے حامل اہل زائرین اس مدت کے دوران ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

تاہم حکام کی وضاحت کے مطابق صرف ایک سالہ ویزا موجود ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ زائرین جب چاہیں سعودی عرب پہنچ جائیں،ہر مرتبہ عمرہ ادا کرنے کے لیے متعلقہ طریقہ کار مکمل کرنا ہوگا۔

نئے ضابطے کے تحت زائرین کو ہر دورے سے قبل تازہ سروس پیکیج حاصل کرنا ہوگا، جس کے بعد عمرہ پرمٹ جاری ہوگا، یعنی اگر کوئی شخص ایک ہی سال کے دوران دوسری یا تیسری مرتبہ عمرے کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہے تو اسے ہر نئے سفر کے لیے یہ عمل دوبارہ مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر خطے کے دفاع کو یقینی بنائیں گے: شہباز شریف

سعودی عرب کی جانب سے اس وضاحت کا مقصد عمرہ زائرین کے سفر اور عمرہ ادائیگی کے طریقہ کار کو واضح کرنا ہے تاکہ ویزا رکھنے والے افراد صرف ویزے کی بنیاد پر سفر کرنے کی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔

اس طرح ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا زائرین کو سال کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب جانے کی سہولت تو فراہم کرتا ہے، تاہم ہر دورے کے لیے سروس پیکیج اور عمرہ پرمٹ کی تازہ منظوری ضروری ہوگی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ