چوہدری پرویز الہیٰ کا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

2717090 pervaizelahi 1727944715


سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اسپتال منتقلی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت پر ہمیں بہت تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور انہیں فی الفور اسپتال شفٹ کیا جائے۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا علاج فی الفور کروایا جائے کیونکہ ان بیماریوں سے ہی تمام بیماریاں شروع ہوتی ہیں، عمران خان کے ذاتی معالجین اور فیملی کی نگرانی میں ان کا علاج ہونا چاہیے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سوچ ہمیشہ سے مثبت رہی ہے، ایسے حالات ہوں جس میں سب کو برابری کا چانس ملے تاکہ ملکی حالات میں بہتری آئے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا اور چوہدری پرویزالٰہی کا اتفاق ہے کہ عمران خان کی صحت پر تکنیکی معاملات پر نہ جایا جائے اور ان کا فوری علاج کروایا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو عمران خان کی صحت کے بارے رپورٹ جمع ہوئی ہے ہمیں اس پر تشویش ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی فوری کروائی جائے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ