ویرات کوہلی کی مدد سے بیمار مسلمان شہری عبدالمنان کا امریکہ میں کامیاب آپریشن، اہلیہ نہاعلی نے خیرمقدمی پیغام بھیجا

IMG 20260818 WA0991


اتر پردیش — بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بروقت مدد کے باعث اتر پردیش کے ایک مسلمان شہری عبدالمنان کو نئی زندگی مل گئی ہے۔ ریاست اتر پردیش کی رہنے والی نہاعلی نے اپنے شوہر عبدالمنان کی کینسر کی سنگین کیفیت کے باعث ویرات کوہلی سے اپیل کی تھی۔ ویرات کوہلی نے نہاعلی کی درخواست پر لبیک کہا اور ابتدائی علاج کے لیے عبدالمنان کو ممبئی کے ایک بڑے کینسر ہسپتال میں داخل کروایا۔
ہسپتال میں معائنہ کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ عبدالمنان کا مسئلہ آپریشن کے ذریعے امریکہ میں بہتر طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔ ویرات کوہلی نے فوری اقدام کرتے ہوئے عبدالمنان اور ان کی اہلیہ کو علاج کے لیے امریکہ بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وہاں ایک کامیاب سرجری ہوئی اور ڈاکٹروں نے عبدالمنان کو مکمل طور پر صحت یاب قرار دیا۔
ویرات کوہلی کی منیجمنٹ کو ڈاکٹروں کی طرف سے خوشخبری کا پیغام بھیجا گیا، جبکہ نہاعلی نے اپنے شوہر کے کامیاب علاج پر ویرات کوہلی کو مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع میں اس واقعات کو انسانیت اور ہمدردی کی عمدہ مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ