پاکستان کی شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

2719537 foreignofficepakistan 1728288262



اسلام آباد:

پاکستان نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان شام کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس سلسلے میں  ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی قابض افواج کے بلااشتعال حملے کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز اسرائیلی کارروائیاں علاقائی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی قابض افواج کی عالمی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے اور اسرائیل کو خطے کو غیر مستحکم کرنے والی کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حامی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ