ایران عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے:عباس عراقچی

news 1787111152 5230



news 1787111152 5230

(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ایسی جنگ بندی قابل قبول نہیں جس کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد دوبارہ جنگ شروع ہوجائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ثالث ممالک اور امریکا پر واضح کیا کہ تہران کا مؤقف جنگ کے مستقل خاتمے سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، جبکہ بعض ممالک نے اپنی جانب سے ثالثی اور مذاکرات کی پیشکش کی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایسی جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوگا جو محض عارضی وقفہ ثابت ہو اور جس کے بعد دوبارہ جنگ چھڑ جائے، ان کے مطابق ایران کا مقصد جنگ کا ایسا اختتام ہے جو پائیدار ہو اور دوبارہ فوجی کارروائیوں کا راستہ نہ کھولے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے





Source link

متعلقہ پوسٹ