ایران نے آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھمادی

news 1787109732 6630



news 1787109732 6630

(24نیوز)ایران نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھمادی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فہرست ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے حوالے کی ہے۔

ساتھ ہی باقر قالیباف نے امریکا سے اُس ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا جس کی میعاد کل ختم ہوچکی ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران، لبنان سمیت ہر محاذ پر فوجی کارروائیاں روکنے پر راضی ہوئے تھے جبکہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل یا تیار کرنے کے حق سے دست بردار ہوا تھا۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق امریکا نے ایرانی بحری ناکا بندی ختم کرنے اور ایران نے آبنائے ہُرمُز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ 

مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور ایران کی تعمیرِ نو کا منصوبہ شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔ امریکا ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بھی راضی ہوا تھا ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ