کراچی؛ فائرنگ کے واقعات میں 2 بچیوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی

firing1752093944 0



کراچی:

شہر کے علاقوں نارتھ ناظم آباد ، زمان ٹاؤن اور کورنگی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 بچیوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  نارتھ ناظم آباد کے علاقے واحد کالونی اقراء یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 56 سالہ سلیم ولد ابراہیم کے نام سے کی ۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا  جب کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اُدھر زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 نمبر مین چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد نعیم ولد لال دین کے نام سے کی گئی ۔ ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے ناصر جمپ ایریا 33/G ضیا کالونی نعمان ریسٹورنٹ کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے 2 بچیوں سمیت 3 خواتین زخمی ہوگئیں ، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا کیا گیا ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 21 سالہ عمیرہ سردار ، 10 سالہ بشریٰ دختر وحید گل اور 12 سالہ عائشہ دختر محمد شریف خان کے ناموں سے کی گئی ۔

واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ