لاہور: آن لائن جوئے ایپ پر رقم ہارنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا دکاندار گرفتار

rights of an arrested person in india1761641478 0



آن لائن جوئے کی ایپ پر رقم ہارنے کے بعد ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے دکاندار کو  ایس ایچ او شالیمار علی حسن  نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزم عبدالعلیم نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ دو مسلح لڑکے اس کی دکان لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش شروع کی۔

دوران تفتیش دکاندار کے بیانات میں تضاد سامنے آنے پر پولیس نے اس سے مزید پوچھ گچھ کی جس پر ملزم گھبرا گیا اور زیادہ دیر تک جھوٹ برقرار نہ رکھ سکا۔  ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ موبائل پر آن لائن جوئے کی ایپ میں رقم ہار گیا تھا۔

ملزم نے جوئے میں ہونے والے مالی نقصان کو چھپانے کے لیے جھوٹا ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔ شالیمار پولیس نے جھوٹی کال کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کے الزام میں ملزم عبدالعلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق  ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ