کراچی:
سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں جامع مسجد عمر فاروق کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ جمال کے نام سے ہوئی۔
دوسرے واقعے میں ماڑی پور روڈ پر آئی سی آئی ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ علی اور 18 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی دونوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

