
(24نیوز)امریکا میں مالیاتی بحران کے خطرے کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے خبردار کردیا، امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 400 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا کا مجموعی عوامی قرض 2017 کے بعد سے دگنا ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی بہبود کے اخراجات اور قرض پر سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، جبکہ ٹیکسوں میں کمی کے باعث حکومتی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو صدارتی مدتوں کے دوران امریکی قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ٹرمپ نے 2017 میں پہلی بار صدارتی حلف اٹھایا تو اس وقت امریکا کا مجموعی قرض 19.95 ٹریلین ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پرتگال میں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
دوسری جانب سابق صدر جو بائیڈن کی مدتِ صدارت کے دوران امریکی قرض میں 8.4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

