(ویب ڈیسک) امریکہ کے طیارہ بردارجہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطی میں پوزیشن سنبھال لی۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے طیارہ بردار بحری بیڑہ ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنےکی تصدیق کردی۔
جارج واشنگٹن نے9 ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کی جگہ لی ہے۔
ایران جنگ کے موقع پر تعینات ابراہم لنکن پر5 ہزار سیلرز تعینات تھے۔
کچھ ہفتے پہلے امریکی حکام نے ابراہم لنکن کی جگہ یو ایس ایس جارج واشنگٹن کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنےکافیصلہ کیا تھا۔ ابراہم لنکن کو طویل عرصہ تک سمندر میں موجود رہنے کے باعث اس پر متعن عملہ کو صحت کے مسائل درپیش ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
صدر ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے طیارہ بردار جہاز ابرہام لنکن پر موجود عملے کو مسائل پیش آنے کی خبروںں کی تردید کی تھی لیکن اس کے برعکس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کووپر نے تسلیم کیا تھا کہ ابراہم لنکن پر اہلکاروں کو چیلنجگ صورتحال درپیش رہی۔

اب ابراہم لنکن کی جگہ بھیجا گیا جہاز جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں سرگرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پرسنیلیٹی شمسو بی بی کے قاتل باپ، بھائی نکلے، پانچ رشتہ دارگرفتار
طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن بدستور بحیرہ عرب میں موجود ہے اور ایران کی ناکہ بندی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

