
(24نیوز)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف آج بڑے پیمانے پر معاشی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے دشمن کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالیاتی کارروائی قرار دیا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد تہران کو عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام سے مزید تنہا کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیوں اور اقدامات کا دائرہ ایران کے ساتھ کاروباری اور مالی روابط رکھنے والے حلقوں تک بھی وسیع ہو سکتا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کے جوہری پروگرام کو بھی کمزور کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کی موجیں ختم!تین ماہ کی تعطیلات کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو معاشی سہارا فراہم کرنے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے گا اور تہران کی اہم اقتصادی شریانوں اور تجارتی راستوں پر دباؤ بڑھایا جائے گا، تاکہ ایران کو اقتصادی طور پر مزید تنہا کیا جا سکے۔

