اسپتال کے اندر 55 بچے موجود تھے، سب جل گئے، جاں بحق بچی کے باپ کا بیان

deaseased father1787734824 0



پمز اسپتال کی نرسری میں 15 نومولود کی ہلاکت کے بعد والدین کا صبر بھی جواب دے گیا ہے۔

اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران جاں بحق بچی کے والد نے بیان دیا کہ میں روزانہ نرسری میں جاتا تھا اور یہاں 50 سے 55 بچے موجود تھے، وہ سارے بچے جل گئے، کوئی زندہ نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے اوپر ہم لعنت بھیجتے ہیں، یہ ملک ان لوگوں کے لیے بنا ہے اور ان کے کتوں کی بھی سیکیورٹی ہوتی ہے۔

جاں بحق بچی کے والد نے بتایا کہ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں 9 بجے یہاں آئی ہیں، حادثے کے بعد سے اب تک اپنی بیٹی کو نہیں دیکھا اور اندر کسی کو جانے بھی نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ اسپتال کی نرسری میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے 15 نومولود کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے سیکریٹری صحت کو فوری معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ