پمز اسپتال واقعہ: بچ جانے والی بچی کو بچائے جانے کا دعویٰ خالہ نے جھوٹا قرار دے دیا
جب وارڈ میں آگ لگی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور تمام افراد وہاں سے بھاگ گئے تھے، بچی کی خالہ کا دعویٰ
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران بچ جانے والی بچی کی خالہ نے بچی کو ریسکیو کیے جانے سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
بچی کی خالہ نے دعویٰ کیا کہ جب وارڈ میں آگ لگی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور تمام افراد وہاں سے بھاگ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد وہ خود وارڈ میں گئیں اور بچی کو اٹھایا، اس دوران آگ کی شدت سے ان کے بال بھی جھلس گئے۔
بچی کی خالہ کے مطابق انہوں نے بچی اور اس کی والدہ کو وہاں سے نکالا اور دونوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا۔
انہوں نے بچی کو بچائے جانے سے متعلق دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کے وقت وارڈ میں موجود افراد وہاں سے نکل گئے تھے۔

