مریم نواز شریف کی بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

IMG 20260828 WA2505


لاہور — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آزاد کشمیر کے ارکان اسمبلی اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قائد محمد نواز شریف کی بے مثال بصیرت سے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

متعلقہ پوسٹ