امریکہ میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج

news 1788089021 1259



news 1788089021 1259

(احمد منصور)امریکی شہر نیو یارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نےاحتجاجی مظاہرہ کیا،نیو یارک میں واقع میڈیسن سکوائر گارڈن کے باہر  مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ 

مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ ’’ہندو راشٹر‘‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں  نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیا،گُرپت ونت سنگھ پنوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  منشیات کیس میں مجرم کو 10 سال قید، ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ





Source link

متعلقہ پوسٹ