خطے کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ امریکی فوج کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ

news 1788148014 3853



news 1788148014 3853

(24نیوز)خطے کی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی، امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دو ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکار راکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جس کے باعث میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر ایرانی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں کئی ایرانی اہلکار اور شہری شہید ہوئے ہیں۔

لارک جزیرہ ایران کی اہم بندرگاہ بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں واقع ہے، آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل





Source link

متعلقہ پوسٹ