نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں اتفاقیہ گولیاں چلنے سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی

firing1752093944 0



کراچی:

شہر قائد میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں اتفاقیہ گولی چلنے کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرسید تھانے کی حدود سیکٹر 11-B میں صدیقی مارکیٹ کے قریب 28 سالہ سیکیورٹی گارڈ اجے کمار ولد سوہبو مبینہ طور پر اپنی ہی بندوق سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

جبکہ  نیو کراچی سیکٹر 11-D مکہ چوک کے قریب  بھی اتفاقیہ گولی چلنے سے 30 سالہ شعیب ولد فاروق زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے





Source link

متعلقہ پوسٹ