سائرہ پیٹر رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

سائرہ پیٹر .webp


سائرہ پیٹر رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس دے کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رائل البرٹ ہال میں ہونے والے کنسرٹ میں سائرہ پیٹر کے ساتھ 525 سے زائد مغربی کلاسیکل موسیقاروں نے شرکت کی جن میں آل سولز آرکسٹرا اور 400 سے زائد آوازوں پر مشتمل عظیم الشان کورس بھی شامل تھا۔

سائرہ پیٹر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان نے 2026 میں صدارتی اعزاز ستارۂ امتیاز کے لیے بھی منتخب کیا ہے جو انہیں آئندہ برس 23 مارچ کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صدارتی اعزازات کا اعلان ہر سال 14 اگست کو کیا جاتا ہے جبکہ یہ اعزازات اگلے سال 23 مارچ کو ایوانِ صدر اور چاروں گورنر ہاؤسز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں دیے جاتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ