یمن کی سڑکوں پر چیزیں بیچنے والا نیلی آنکھوں کا بچہ راتوں رات سپر اسٹار بن گیا

Blue eye Boy.webp


یمن کی سڑکوں پر چیزیں بیچنے والا نیلی آنکھوں کا بچہ راتوں رات سپر اسٹار بن گیا

یمن سمیت خطے کے دیگر ممالک میں رسام کی شہرت تیزی سے پھیل رہی ہے

جنگ اور طویل خانہ جنگی سے متاثرہ یمن میں ایک 12 سالہ بچے کی غیر معمولی نیلی آنکھوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا اور سڑکوں پر چیزیں فروخت کرنے والا یہ بچہ دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کی نئی سنسنی خیز خبر بن گیا۔

صوبہ ذمار کے علاقے آنس ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ رسام الآنسی کی ایک مختصر ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد اس کی منفرد شخصیت اور نیلی آنکھوں نے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

رپورٹس کے مطابق رسام کی ویڈیو کو اب تک 3 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ تقریباً 7 لاکھ افراد نے ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

رسام الآنسی روزمرہ زندگی میں سڑکوں پر مختلف اشیا فروخت کرتا ہے مگر ایک ویڈیو نے اس کی زندگی کا رخ بدل دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی اس کی تصاویر اور مزید ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردیں۔

یمن سمیت خطے کے دیگر ممالک میں رسام کی شہرت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ غیر معمولی مقبولیت کے بعد بچے نے صرف دو روز قبل اپنا ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا جسے انتہائی مختصر وقت میں ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد نے فالو کرلیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد رسام الآنسی کے لیے نئے مواقع کے دروازے بھی کھلنے لگے ہیں۔ مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز کی جانب سے اسے کام اور دیگر سرگرمیوں کے لیے پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سڑکوں پر چیزیں فروخت کرنے والا یہ 12 سالہ بچہ اب یمن کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اس کی نیلی آنکھوں نے اسے چند ہی دنوں میں ایک عام بچے سے انٹرنیٹ کی نئی وائرل شخصیت بنا دیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ