کراچی، خودکشی کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

chhipa 31757037074 2



کراچی:

شہر قائد میں محمود آباد میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جبکہ نیٹی جیٹی پل کے قریب سمندر میں چھلانگ لگانے والی خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگئی پولیس دونوں واقعات خودکشی قرار دے رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کشمیر کالونی ڈبل روڈ کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ میر حمزہ کے نام سے کی گئی۔

جبکہ ایس ایچ او محمود آباد انیس ابڑو نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا گھرمیں کوئی موجود نہیں تھا اور جب اہلخانہ گھر واپس آئے تو نوجوان کی پنکھے سے پھندا لگی لاش ملی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے تاہم فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

نیٹی جیٹی پل مندر کے قریب سمندر سے ایک خاتون کو پولیس نے ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او ڈاکس وقار قیصر نے بتایا کہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی جس کے قبضے سے 2 شناختی کارڈ ملے تھے جس میں ایک اس کا اور دوسرا والد تھا۔

متوفیہ کی شناخت 28 سالہ ریما کے نام سے کی گئی جو کہ گارڈن کی رہائشی تھی اور پولیس نے اس کے ورثا سے رابطہ کر کے واقعے کی اطلاع دی۔

انھوں ںے بتایا کہ متوفیہ غیر شادی شدہ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور شبہ ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ