پہلا پریکٹس میچ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹس میں شکست دیدی

file1788880091 0



جنوبی کوریا میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے پریکٹس میچ میں میزبان ٹیم کو پنالٹی شوٹ آوٹس پر شکست دے دی۔

جنشن میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں جانب سے پانچ، پانچ گول ہوئے۔ میچ کافیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعےکیا گیا جس پر پاکستانی ٹیم  کامیاب رہی۔

سیریز میں دو میچز مزید کھیلےجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کوریا میں ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے الگ سےٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنےکی کوشش بھی کرے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ