
(ویب ڈیسک)سابق دہلی چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے نوئیڈا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ راکیش مہتا کی لاش 6 ستمبر کو نوئیڈا میں واقع ان کے گھر سے ملی، جبکہ ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی گئیں، پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں مبینہ طور پر انہوں نے اپنی صحت اور ذہنی مسائل کو اس انتہائی اقدام کی وجہ قرار دیا ہے۔
Former Delhi chief secy Rakesh Mehta dies by suicide
Suicide note recovered from Rakesh Mehta’s Noida flat
Police: Mehta cites mental & health conditions in note @AadhyaJunejaa has more pic.twitter.com/uEhnNgW0mu
— WION (@WIONews) September 9, 2026
راکیش مہتا 1975 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر تھے اور سابق دہلی وزیر اعلیٰ شیلا ڈکشٹ کے دور میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، حوثی حملوں کی مذمت
راکیش مہتا 2007 میں دہلی کے چیف سیکرٹری مقرر ہوئے اور 3 سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کے دور میں دہلی میں ٹرانسپورٹ، بجلی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے کئی اہم منصوبے مکمل ہوئے، جبکہ 2010 میں دہلی میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں کا انعقاد بھی ان کے چیف سیکرٹری کے دور میں ہوا۔

